ہائیکورٹ:سکالرشپ معاملہ، پیرا کا نجی تعلیمی ادارے کو جاری نوٹس معطل

 ہائیکورٹ:سکالرشپ معاملہ، پیرا کا نجی تعلیمی ادارے کو جاری نوٹس معطل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی تعلیمی اداروں میں10 فیصد مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ کے معاملہ میں وفاقی دارالحکومت کے علاقہ آئی ٹین میں قائم نجی تعلیمی ادارہ کو پیرا کا 11 جون2026 کا جاری نوٹس معطل کردیا۔

زعفران الٰہی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیرا کا نوٹس بنیادی حقوق کے منافی ہے کالعدم قرار دیاجائے ۔ عدالت نے وفاق، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کر کے درخواست کو دیگر متعلقہ کیسز کے ساتھ یکجا کردیا اور سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں