پوڈ کاسٹ اینکر ریحان طارق کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پوڈ کاسٹ اینکر ریحان طارق  کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے پوڈ کاسٹ اینکر ریحان طارق کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرلی، ان کے خلاف پیکا قانون کی دفعات 11-C، 295-A (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور 298 جان بوجھ کر مذہبی جذبات مجروح کرنے ) کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ ریحان طارق نے اپنے آفیشل پیج پر ایک انٹرویو لگایا ،جس میں انتہائی حساس اور متنازعہ سوالات کئے گئے ، ملزم سے ڈیوائس اور موبائل فون کا فرانزک کروانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں