57 ہزار بلیو پاسپورٹ، پختونخوا ہی ٹارگٹ کیوں؟شفیع جان
پاسپورٹ کن لوگوں کو جاری ہوئے اس کی مکمل لسٹ سامنے آنی چاہئے ہماری تنخواہ پونے 2لاکھ ،دیگر صوبوں میں چھ، چھ لاکھ تنخواہ ، وزیر اطلاعات
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ ملتے ہیں ، پاکستان میں اس وقت 57ہزار بلیو پاسپورٹ ہیں اس کی بھی بات ہونی چا ہئے ، شفیع جان نے کہا کہ 57ہزار بلیو پاسپورٹ کن کن لوگوں کو جاری ہوئے ہیں، لسٹ سامنے آنی چاہئے ، سندھ اور پنجاب میں اسمبلی ممبرز کیلئے یہ چیزیں پہلے سے موجود ہیں ، ہماری تنخواہ 1لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ دیگر صوبوں میں چھ، چھ لاکھ روپے ہے ، خیبر پختونخوا کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، ایم پی اے ،سپیکرکو شکایات کررہے تھے پولیس انہیں سکیورٹی نہیں دے رہی ہے ، اب اس ایکٹ کے ذریعے بی کٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے ، بی کٹیگری سکیورٹی میں دوپولیس کانسٹیبل اور ایک حولدار پر مشتمل ہے ۔