نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا،نیپرا
اسلام آباد(نامہ نگار)نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ بدھ کو نیپرا کی جانب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی وصولی جولائی کے مہینے میں کی جائے گی۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔