ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابط ناصر اقبال تبدیل، ہاشم رضا کو ڈی جی آڈٹ پٹرولیم کا اضافی چارج تفویض
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ21کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابط ناصر اقبال ملک کوتبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پرنیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات کردیا۔
پاکستان آڈٹ اینڈاکائونٹس سروس گروپ گریڈ20کے افسر ڈائریکٹر جنرل آڈیٹرجنرل پاکستان ہاشم رضاخان کو تین ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پٹرولیم وقدرتی وسائل کا اضافی چارج دیاگیاہے ۔