گلگت بلتستان میں ہمیں مخصوص نشستیں کم ملیں :نیئر بخاری
جی بی کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے میں کوئی حرج نہیں ، سیکرٹری جنرل پی پی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کریں گے ،گلگت بلتستان میں انتخابی نتائج کے بعد پیپلز پارٹی سادہ اکثریت سے حکومت بنا سکتی تھی الیکشن کمیشن کے کچھ فیصلوں کے باعث ہمیں مخصوص نشستیں کم ملیں ،پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے گلگت بلتستان کو حقوق دلائے اس پر عوام سے پذیرائی ملی،پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے میں کوئی حرج نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی فلور پر کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں عبوری نمائندگی کی تجویز دی ہے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات کریں گے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق د ئیے جائیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری سوچ کے ساتھ بلاول بھٹو کو حکومت بنانے کی پیشکش کی ،بلاول کشمیریوں پر بھارتی افواج اور نریندر مودی مظالم کے خلاف موثر آواز ہیں۔