سینیٹ کمیٹی کا مزار قائد تک رسا ئی میں رکاوٹوں پر اظہار تشویش

سینیٹ کمیٹی کا مزار قائد تک رسا ئی میں رکاوٹوں پر اظہار تشویش

پانی ، بجلی کی فراہمی یقینی ، مزار کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا ئیں مزارِ قائد قوم کا فخر اور شناخت ، عوام کو بلا روک ٹوک رسائی ملنی چاہیے ، سینیٹر وقار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سینیٹ کی قومی ورثہ و ثقافت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی صدارت میں ہوا ، ارکان نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ مزارِ قائد پر عوام کی رسائی میں رکاوٹیں نوجوانوں کو ان کے قومی جذبات سے دور کر رہی ہیں۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مزارِ قائد صرف ایک تاریخی عمارت نہیں بلکہ پوری قوم کا فخر اور شناخت ہے ، عوام کو اس مقدس مقام تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہونی چاہیے ، مزار عوام کے لیے کھلا ہونا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اپنے قائد کے قریب جا سکے اور اپنی تاریخ اور ثقافت سے منسلک ہو سکے ۔ کمیٹی نے مزار پر پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزارِ قائد کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے عارضی اقدامات کے بجائے ایک جامع اور طویل مدتی اصلاحی پالیسی وضع کی جانی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں