امید ہے پا ک امریکا ڈائریکٹ فلائٹس جلد شروع :نیٹلی بیکر
ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک میں رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی، رواں سال شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس جلدشروع ہو جائینگی۔جاری بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا ۔ دونوں ممالک سے دیرینہ تعلقات پر پاکستان ہی یہ کردار ادا کر سکتا تھا۔نیٹلی بیکر نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس جلد شروع ہو جائینگی۔ ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک میں باہمی رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے ، رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی۔