افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، 3نادرا افسر گرفتار

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، 3نادرا افسر گرفتار

ایف آئی اے کارروائی، غیر قانونی اندراج کا الزام، مزید گرفتاریاں متوقع

ملتان (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) ملتان زون نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے تین افسروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطا الرحمٰن کی ہدایت پر کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر نادرا ملتان شعیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ملتان رمیض رضا اور سپرنٹنڈنٹ نادرا خدمت مرکز کوٹ ادو نوید اسلم کو حراست میں لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے ان کے قومی شناختی کارڈ جاری کرانے میں سہولت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس مبینہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں