پاکستان میں ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،بیرسٹر گوہر

پاکستان میں ہر دہشت گردی کے  پیچھے بھارت کا ہاتھ ،بیرسٹر گوہر

پشاور(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چاہے بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

 بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہی ہے جو اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا قومی مسئلے پر سیاست یا پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی، محرومیوں کے خاتمے اور ملک کے استحکام کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مئی 2025 میں بھارت کو شکست دی ، اسی طرح دہشت گردی کو بھی شکست دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں