افغان شہریوں کو مزید رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی : طلال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے افغان شہریوں کو پاکستان نے ایک طویل عرصے تک مہمانوں کے طور پر رکھا اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملک واپس جائیں اور اگر قانونی طور پر پاکستان آنا چاہیں تو مقررہ طریقئہ کار کے مطابق واپس آ سکتے ہیں،کسی بھی ملک کے غیر قانونی تارکینِ وطن، خصوصاً افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد، کو اب پاکستان میں مزید رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ غیر قانونی قیام کرنے والے بعض افراد کا تعلق دہشت گردی سمیت مختلف جرائم سے بھی سامنے آیا ہے۔