بلوچستان میں لاپرواہی ہوئی،یہ ہمارا کمزور پوائنٹ:نجم سیٹھی

بلوچستان میں لاپرواہی ہوئی،یہ ہمارا کمزور پوائنٹ:نجم سیٹھی

نظام سرفراز بگٹی کے حوالے کردیا گیا ،وہ اسے کنٹرول نہیں کر پارہے ہیں اسرائیل پاکستان کو خطرناک سمجھتا ،پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے بنوں میں بڑا حملہ ہوا تھا ،اس موقع پر میں نے کہا تھا کہ بڑے پیمانے پر بلوچستان میں حملے ہوں گے ، میرے بیان کے بعد دو تین حملے ہوئے ہیں،دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ کالعدم بی ایل اے ، افغان طالبان، داعش اور بھارت،اسرائیل یہ سمجھتے ہیں پاکستان ان سب کیلئے بڑا مسئلہ ہے ، طالبان پاکستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ ڈیورنڈ لائن کو قبول نہیں کرتے ،اسرائیل ایران سے زیادہ خطرناک پاکستان کو سمجھتا ہے ، ایران میں رجیم چینج لاکر پاکستان کا گھیرا ئو اس کا منصوبہ تھا ،افغان بارڈر کے ساتھ پاکستان کو ایک اور بارڈر سے تکلیف دینا اس کا پلان تھا ،خوش قسمتی یہ ہے کہ ایران پاکستان مخالف گروپوں کو سپورٹ نہیں کررہا،ایران کے بارڈر کے اوپر علیحدگی پسند گروپ جن میں بلوچ فورسز بھی ہے۔

ان کو امریکا سپورٹ کررہا ہے ،امریکا،اسرائیل کا یہی پلان تھا کہ جب ایران کو غیر مستحکم کریں گے ،رجیم چینج لائیں گے ،اس کے ساتھ کردوں،بلوچ اور آذر بائیجانیوں کو بھی متحرک کریں گے ،یہ پلان کامیاب نہیں ہوا، اس وجہ سے بلوچستان ہمارا کمزور پوائنٹ بن چکا ہے ، نظام سارا سرفراز بگٹی کے حوالے کردیا گیا ہے ، وہ نظام کنٹرول نہیں کرپا رہے ، میرا خیال ہے کہ بلوچستان میں بڑی مس ہینڈلنگ ہوئی ہے ،بھارت کے پی کے میں طالبان اور بلوچستان میں بلوچ تنظیموں کو سپورٹ کررہا ہے ،اب بھارت کے اندر اسرائیل بھی پہنچ گیا ہے ، اسرائیل طالبا ن اور بی ایل اے کو ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی دے رہا، میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ معاملہ بلوچستان کا نہیں رہا، یہ ایک ریجنل ایشو بن چکا ہے ،گروپوں کو جو لوگ سپورٹ کررہے ہیں پہلے ان کو ختم کرنا ہوگا ، حکومت نے کہا ہے ہارڈ لائن لیں گے ،سخت فیصلے کریں گے ،مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اب حکومت کے پاس کیا رہ گیا ہے ،کیا سخت فیصلے کریں گے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں