کرک ،پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث 4دہشتگرد ہلاک

کرک ،پولیس اہلکاروں کی  شہادت میں ملوث 4دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ (این این آئی)کرک اور کوہاٹ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر کمانڈر زاہد گروپ سے تھا اور وہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے متعدد واقعات میں مطلوب تھے ۔کرک پولیس کے  ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً پانچ بجے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کرک اور کوہاٹ پولیس نے کرک کوہاٹ سرحد پر واقع خٹک ڈیم کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں اہلکاروں نے مو ثر کارروائی کی۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چارمبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال ضلع کرک کے ایس ایچ او تھانہ بانڈہ عمر نواز اور انسپکٹر طاہر نواز کی شہادت جبکہ رواں سال ضلع کوہاٹ کے ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل و دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے مختلف واقعات میں مبینہ طور پر ملوث تھے ۔پولیس نے واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں