بی پی او اور کال سینٹرز کی برآمدی آمدنی 300 ملین ڈالر سے متجاوز

بی پی او اور کال سینٹرز کی برآمدی  آمدنی 300 ملین ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے جس کے باعث عالمی آؤٹ سورسنگ مارکیٹ میں ملک کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی آئی ٹی برآمدی صنعتوں میں شامل ہو چکا ہے ۔ مالی سال 2025-26 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بی پی او اور کال سینٹرز کی برآمدی آمدنی 300 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران کال سینٹرز کی برآمدات 269 ملین ڈالر سے بڑھ کر 322 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں