’’بھارتیوں اور افغانیوں کا ڈی این اے ایک ‘‘،افغان وزیرمولوی عطااللہ کو بھارت اپنا ملک لگنے لگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطااللہ عمری کا دورہ بھارت جاری ہے اور ان کاکہناہے کہ بھارت میں بہت اپنائیت محسوس کر رہا ہوں، ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ میرا اپنا ملک ہو۔
انہوں نے اپنا اور بھارتیوں کا ڈی این اے ایک قرار دیدیا ۔مولوی عطااللہ عمری نے اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران مختلف بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں اورنئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ بھارت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے یہ ہمارا اپنا ملک ہو ۔ایک موقع پر انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جیساکہ آپ نے ذکر کیا ہمارا اور آپ کا ڈی این اے ایک ہی ہے ۔