سب سے کم بولی ،پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو خرید لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو سب سے کم بولی کی منظوری پر خرید لیا۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی کی سپاٹ خریداری کے لیے بڈز کھول دیں، 15 سے 16 جولائی کی ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے 3بولیاں موصول ہوئیں، سب سے کم بولی 18.23ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آئی، سب سے کم بولی کو منظور کر لیا گیا۔