پشاور:گردہ ہسپتال میں مریض بچے کو 4سال بعدکی تاریخ

پشاور:گردہ ہسپتال میں مریض  بچے کو 4سال بعدکی تاریخ

پشاور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے واحد امراض گردہ کے ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں مریض بچے کو 4 سال بعد کی تاریخ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے میں مریض بچے کو 13 نومبر 2030 کی تاریخ دی گئی ہے ،کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے یاسر نامی بچے کو گردے کے مرض میں ہسپتال لایا گیا تھا، مریض بچے کو تشخیص کے بعد پھر اگلی تاریخ 4 سال کے بعد دے دی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال کے چلڈرن یورالوجی وارڈ میں صرف ایک ممبر فیکلٹی موجود ہے ، عملے کی کمی کے باعث آپریشن کے لیے طویل تاریخیں دی جا رہی ہیں،مریض بچے کے والدین نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں