دھاندلی کی حکومت کو کبھی تسلیم کیا نہ کرینگے :فضل الرحمن
پنجاب کے کسان ، مزدوروں کی جنگ ہم لڑیں گے :پھولنگر میں کانفرنس سے خطاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسان ، مزدوروں کی جنگ جے یو آئی لڑے گی،پارلیمنٹ عوام کو طاقتور بنائے ، عوام کے حقوق کی جنگ لڑے ،78 سال ہو گئے ہمارے حکمران عوام میں اپنا اعتبار بحال نہیں کرسکے ، پھولنگر میں تحفظِ مدارسِ دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورے خطے میں بجلی کی قیمت نہیں بڑھ رہی تو پاکستان میں کیوں بڑھ رہی ہے ، دھاندلی کی حکومت کو ہم نے کبھی تسلیم کیا نہ ہی کرینگے ،ناجائز حکومتیں قبول نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments