زرداری کی نادام فیسٹیول پر منگولیا کے صدراورعوام کومبارکباد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے منگولیا کے صدر اوکھناگین کھورلسوکھ، کی حکومت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ موقع منگولیا کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور عوام کے لازوال جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے نادام فیسٹیول کو، جو کشتی رانی، تیر اندازی اور گھڑ دوڑ کے روایتی کھیلوں کے لیے مشہور ہے ، منگولیا کی تہذیب اور وہاں کے عوام کے فخر کی علامت قرار دیا۔