کالعدم ایکشن کمیٹی طلبہ کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے لگی
مظفرآباد (دنیا نیوز) انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبا و طالبات کو اپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اتر آئی ہے۔
کمیٹی کے سرغنہ نے سکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی، اس نے اپنے بیان میں کہا کہ 13 جولائی کو احتجاجی مظاہرے میں ہم اپنے بچوں کو سکولوں کی یونیفارم اور بیگز کے ساتھ لے کر نکلیں گے ۔ طلبا و طالبات کے ہاتھوں میں کتابیں اور بینرز ہوں گے ۔ماہرین کے مطابق تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کی ناکامی اور عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد انتشاری کمیٹی اب عورتوں اور بچوں کو بطور شیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل اور آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کے دشمن کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے ، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے نئی نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کے در پے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments