چکوال،ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت، تحقیقات کا حکم

چکوال،ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (دنیا نیوز) ضلع چکوال کے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آنے پر مصدق ملک نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیم کے پانی کے نمونے حاصل کرکے تفصیلی تجزیہ کیا جائے اور جلد رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے ذمہ دار عناصر کا تعین اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...