پنکی کیس:شریک ملزم پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

پنکی کیس:شریک ملزم پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

پنکی کو استثنیٰ دیا جاچکا، دیگر ملزموں کو پیش نہ کرنا حکم کی خلاف ورزی،عدالت

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات کی سماعت کے دوران شریک ملزموں کو عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات کے باوجود شریک ملزموں کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو پہلے ہی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جا چکا تھا، تاہم دیگر ملزموں کو پیش نہ کرنا قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے حتمی چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مختلف متعلقہ اداروں سے درکار رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، رپورٹس ملتے ہی حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو جاری شوکاز نوٹس کے مطابق 20 جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...