احتجاجی عناصر مذاکرات کی میز پر آئیں
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ احتجاجی عناصر احتجاج ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں،کشمیریوں سے کئے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کریں گے اور مزید مراعات بھی دیں گے۔
وہ ہجیرہ سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی کامران بشیر گورسی کی مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ،امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 27 جولائی کو انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ووٹ کی پرچی سے کشمیری عوام اپنے نئے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ،پھر ان کی اسمبلی فیصلے کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments