یکم صفر 16 جولائی کو ہونے کی توقع :محکمہ موسمیات
اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے ماہ صفر المظفر کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے ، سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند دیکھا جا سکے گا، کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments