اغوا و زیادتی کیس:ملزم’’باس ‘‘کی بازیابی کیلئے رپورٹ طلب

 اغوا و زیادتی کیس:ملزم’’باس ‘‘کی بازیابی کیلئے رپورٹ طلب

پولیس نے میرے شوہر کو گرفتار کیا ،کسی عدالت میں پیش نہیں کیا:درخواستگزار

 لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے 2 غیر ملکی خواتین کے اغوا وزیادتی کیس میں ملزم وحید طاہر’’باس ‘‘ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ  او تھانہ ڈیفنس سی سے 20 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی واغوا کے مقدمے میں اس کے شوہر وحید طاہر کو گھر سے 3 جولائی کو گرفتار کیا لیکن تاحال کسی عدالت پیش نہیں کیا،پولیس نے درخواست گزار کے شوہر کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اطلاع ہے وحید سروسز ہسپتال داخل ہے ، پولیس نے کسی بھی ملزم کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...