ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ستمبر میں ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ستمبر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے ایل این جی سپلائی پر نافذ عارضی پابندی ختم ہوتے ہی نئے گھریلو ایل این جی کنکشنز بحال کیے جا سکتے ہیں، قطر نے ایل این جی سپلائی سے متعلق اگست تک عارضی پابندی نافذ کر ر کھی ہے ، توقع ہے کہ خاتمے کے بعد ستمبر سے ایل این جی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments