نیب کی زیرالتوااپیلیں کون سنے گا؟ سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیب کی زیرالتوااپیلیں کون سنے گا؟ سپریم کورٹ میں آج سماعت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آج نیب قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد زیر التوا اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے مجاز فورم سے متعلق اہم قانونی نکتے پر سماعت کرے گی۔۔۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جبکہ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے ،وفاقی حکومت نے مقدمے میں جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مارچ 2026 میں نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد زیر التوا اپیلوں اور ضمانت سے متعلق مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں۔وفاقی حکومت کے مطابق نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سننے کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو دے دیا گیا ہے ، اس لیے زیر التوا مقدمات بھی نئی قانونی شقوں کے تحت آئینی عدالت میں منتقل ہونے چاہئیں۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس اہم قانونی سوال کا جائزہ لے گا کہ آیا نیب قانون میں کی گئی ترامیم کا اطلاق زیر التوا مقدمات پر بھی ہوگا یا صرف نئی اپیلوں پر۔ اس قانونی نکتے پر عدالت کا فیصلہ مستقبل میں نیب سے متعلق متعدد زیر التوا مقدمات کے فورم کے تعین کے لیے اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...