مظفرآبادمیں شہدائے کشمیر ریلی ،یو این مبصرکویادداشت پیش

مظفرآبادمیں شہدائے کشمیر ریلی ،یو این مبصرکویادداشت پیش

قیادت کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمدصفی ،ترجمان آزادکشمیرحکومت نے کی اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے :شرکاکامطالبہ

مظفرآباد (بیورو رپورٹ)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام 13 جولائی 1931ء کے شہدائے کشمیر کی یاد میں گزشتہ روز ریلی نکالی گئی جس میں اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ دہرایا گیا،ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، سیکرٹری کشمیر کاز شاہد محی الدین اور حکومت آزادجموں و کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے کی،ریلی کے شرکا نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کے دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،یادداشت میں زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد شاہ، سردار ساجد محمود، چودھری شاہین اقبال، شیخ یعقوب، منظور شاہ، زاہد اشرف، سید گلشن احمد، مجید میر، مشتاق الاسلام اور دیگر مقررین نے 1931ء کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...