بلاول مظفرآباد پہنچ گئے ، خود انتخابی مہم کی نگرانی کا اعلان
اسلام آباد ، مظفر آباد (سٹاف رپورٹر، دنیا نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سینئر رہنماء پیپلز پارٹی چودھری محمد ریاض ،ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال ہمراہ ہیں ،بلاول کو سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں دارالحکومت پہنچایا گیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، بلاول دورئہ مظفرآباد کے دوران پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے آئندہ انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے ۔پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ۔مظفر آباد میں ریاستی حکام، پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وہ انتخابات تک آزاد کشمیر میں ہی موجود رہیں گے اور پوری انتخابی مہم کی خود نگرانی کریں گے ،پارٹی رہنماؤں نے بلاول کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ہر انتخابی حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مؤثر انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، بلاول نے تجویز دی کہ قومی اسمبلی میں آزاد جموں و کشمیر کو کم از کم عبوری یا آبزرور حیثیت میں نمائندگی دی جائے تاکہ کشمیری عوام کا مؤقف براہ راست قومی سطح پر پیش کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments