ایبٹ آباد:بیکری میں آگ سے جھلسنے والے 4مزدوردم توڑگئے
آگ گیس لیکیج ،شارٹ سرکٹ سے لگی،کسی کی غفلت سامنے آئی توکارروائی ہوگی:پولیس
ایبٹ آباد (دنیا نیوز،اے پی پی)ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ کریم پورہ میں 8 جولائی کو نجی بیکری کے کارخانہ میں گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں کارخانہ میں موجود 4 ملازمین جھلس گئے ،حادثہ میں زخمی ہونے والے محمد حماد ، سجاد ، راشد اور فیصل دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے ، پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ، اگر دوران تفتیش کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری سامنے آئی تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments