نوجوانوں کیلئے فنی مہارتیں ناگزیر

نوجوانوں کیلئے فنی مہارتیں  ناگزیر

اسلام آباد(نامہ نگا ر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی 60فیصد سے زا ئد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔۔۔

لہٰذا انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے فنی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا قومی ترقی، معاشی استحکام اور عالمی مسابقت کے لیے ناگزیر ہے ۔  اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر جدید مہارتوں سے لیس نوجوانوں ہی کے ذریعے ممکن ہے ۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ جدید دنیا میں کامیابی کا انحصار محض تعلیمی اسناد پر نہیں بلکہ عملی، فنی اور جدید مہارتوں پر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...