فضل الر حمن قوم ،فورسز سے معذرت کریں
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ) استحکام پاکستا ن پارٹی کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الر حمن کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔
پاک فوج کے شہدا اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر سوال اٹھانا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ، پاک فوج کے جوان تنخواہ کے لئے نہیں بلکہ وطن، قوم اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن کے حالیہ ریمارکس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ شہداء کے خاندانوں اور پوری پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مولانا فضل الر حمن اپنے بیان پر قوم، شہداء کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز سے معذرت کریں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments