بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان‘‘جاری، مزید 4دہشتگرد ہلاک

 بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان‘‘جاری، مزید 4دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا یا 5 جولائی سے اب تک آپریشنز میں 121دہشتگرد ہلاک ہو چکے :سکیورٹی ذرائع

کوئٹہ ،راولپنڈی (آئی این پی، دنیا نیوز) بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی)بلوچستان اور پولیس کامشترکہ آپریشن  شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے ، تازہ کارروائیوں میں مزید 4 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...