اسلام آباد ہائیکورٹ:ٹیلی نار کو یوفون میں ضم کرنے کی منظوری
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) میں انضمام کی منظوری دے دی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت کا کہناہے کہ ٹیلی نار کے تمام اثاثے ، جائیدادیں، حقوق اور واجبات پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ کو منتقل ہو جائیں گے ،ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ بغیر مزید کسی کارروائی کے تحلیل شدہ تصور ہو گی،درخواست گزار آرڈر کی تصدیق شدہ کاپی رجسٹرار ایس ای سی پی کو جمع کرائیں،رجسٹرار سکیم پر عملدرآمد کیلئے قانون کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائیں،درخواست گزار سکیم کے نفاذ کے تمام قانونی، ضابطہ جاتی اور مالی تقاضوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انتظامی امور کی اس سکیم میں عدالت کا اختیار نگران نوعیت کا ہے ، عدالت نے دیکھنا ہے کیا قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ،عدالت سکیم اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مجوزہ انضمام سے مطمئن ہے ،کمپنیز ایکٹ کی شرائط پوری کی گئیں، سکیم عوامی مفاد کے خلاف نہیں، منصفانہ اور قانونی ہے ،کمپنیز ایکٹ 2017 کی متعلقہ شقوں کے تحت سکیم منظور کی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments