گریڈ 20ترقی، ایس ایم سی کیلئے دو افسروں کی نامزدگی موخر
افشاں رباب اور وقاص احمد کا نام موخر، عبدالصمد کو نامزد کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 میں ترقی کے لیے 40ویں لازمی تربیتی سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے دو افسروں کی نامزدگی موخر اور ایک نامزدگی کر دی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور ، کراچی ، پشاور، اسلام آباد میں 20جولائی سے 6نومبر 2026تک منعقد ہونے والے لازمی تربیتی کورس کے لیے ڈائریکٹر جنرل حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی افشاں رباب اور ڈپٹی سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن وقاص احمدبرلاس کی نامزدگی موخر کردی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آرئیکالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عبدالصمد کی نامزدگی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments