اسلام آباد ہائیکورٹ:یار محمد رند کے بیرون ملک سفرپر پابندی، حکام سے جواب طلب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر سرداریار محمد رند کی بیرون ملک سفری پابندی کے خلاف درخواست پر۔۔۔
وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، یار محمد رندکی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ 13 مئی کوبیرون ملک جانے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تو امیگریشن حکام نے روک لیا اور بتایاپابندی لگی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments