پنجاب اسمبلی :فضل الرحمن کے بیان کیخلاف دو مذمتی قراردادیں جمع

پنجاب اسمبلی :فضل الرحمن کے بیان کیخلاف دو مذمتی قراردادیں جمع

پہلی قرارداد آئی پی پی کے شعیب صدیقی ،دوسری حکومتی رکن راحیلہ نے جمع کرائی شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش ،اشتعال انگیز بیان پر کارروائی کا بھی مطالبہ

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان کیخلاف دو الگ الگ مذمتی قراردادیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئیں۔ پہلی قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے جمعکرائی جس میں مولانا فضل الرحمٰن کے پاک فوج سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ،ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں ۔ قرارداد میں پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے مطالبہ کیا گیا کہ قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرنیوالوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم نے جمع کرائی جس میں شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو تنخواہ یا کسی مالی مفاد سے جوڑنا انکے بلند مرتبے اور اہلخانہ کے جذبات کے منافی ہے ،مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے عناصر کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے جو شہدا کے احترام کو مجروح کریں،پنجاب اسمبلی پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر فورسز کے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...