پی ٹی آئی کی حکومت اوراپوزیشن بھی نکمی تھی:افنان اللہ
کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم ،مضبوط اپوزیشن ضروری کچھ رہنما فیصلے کے مخالف ہوسکتے :ہمایوں مہمند ، دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز )مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر افنان اللہ نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ، پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے ،ڈیموکریسی میں یہ اچھی مثال ہوتی ہے ، ون مین پارٹی شو نہیں ہونا چاہیے ،پارٹی میں فیصلہ ایک شخص کا ہو اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن ایک پراسس ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی کی حکومت بھی نکمی تھی ، اسی طرح ان کی اپوزیشن بھی نکمی ہے ، ان کا دائرہ صرف 804 کے گرد گھومتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ تو کیا ہے لیکن مجھے اس بارے زیادہ علم نہیں ، مجھے یقین ہے اس کا فال بیک ضرور آئے گا ، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے ، سیاسی پارٹیوں میں اکثر فیصلے ایسے ہوتے ہیں جن پر اختلافات ہوتے ہیں ، تحریک انصاف کا سسٹم مختلف ہے ، ہمارے کچھ رہنما اس فیصلے کے حق میں ، کچھ مخالف بھی ہو سکتے ہیں ، اس وقت ہمارا لیڈر جیل میں ہے ، اس کے لیے تحریک چلانا ہم سب کا فرض ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments