گورنر پختونخوا سے سعودی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

گورنر پختونخوا سے سعودی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان،سعودی عرب دوستی کے نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں،فیصل کنڈی

 پشاور (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات اور لازوال بھائی چارے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے گورنر ہاؤس کے مختلف حصو ں اور علاقائی رقص کا معائنہ کیا۔ گورنر نے کہا کہ صوبہ گیس اور تیل کے وسیعذخائر کا حامل ہے ۔ خیبرپختونخوا اور پشاور ملک کی قدیم گندھارا تہذیب کا حامل ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سعودی ایئرلائن کی پشاور سے مدینہ فلائٹس ضروری ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج اجاگر کرنے پر گورنر کا کردار قابل ستائش ہے ۔ سعودی حکومت اور عوام پاکستان کی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...