لاہور تعلیمی بورڈ :امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری
لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔
نئی شرح کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کا یومیہ معاوضہ 1560 سے بڑھا کر 2340 روپے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا 1260 سے 1800 ، نگران عملے کا 1000 سے 1500 روپے ، موبائل انسپکٹر کا 1080 سے 1620 ، ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر کا 1200 سے 1800 جبکہ پریکٹیکل ایگزمینر کا معاوضہ 1540 سے بڑھا کر 2310 روپے کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اساتذہ کی محنت، دیانت اور امتحانی نظام میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments