جوبائیڈن کا اپنی یادداشتوں کی کتاب شائع کرنیکا اعلان، کینسر کا علاج کامیابی سے جاری:سابق امریکی صدر

جوبائیڈن کا اپنی یادداشتوں کی کتاب  شائع کرنیکا اعلان، کینسر کا علاج  کامیابی سے جاری:سابق امریکی صدر

واشنگٹن(اے ایف پی)سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی صدارتی مدت پر مبنی یادداشتوں کی کتاب شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کینسر کا علاج انتہائی کامیابی سے جاری ہے ۔۔۔

 83 سالہ بائیڈن نے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ صدارت چھوڑنے کے بعد انہوں نے زیادہ تر وقت اپنے اہلِخانہ کے ساتھ گزارا، جبکہ وہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج سے بھی گزر رہے ہیں اور ان کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔ جوبائیڈن نے بتایا کہ ان کی کتاب "مجھ سے وعدہ کرو، امریکا"میں وائٹ ہاؤس میں اپنے دورِ حکومت کے اہم فیصلوں، قومی چیلنجز اور ان کے پس منظر کو بیان کیا جائے گا۔ کتاب میں 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر حملے ، یوکرین جنگ، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا، دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے فیصلے اور بعد ازاں صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کی وجوہات بھی شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ جوبائیڈن نے مئی 2025 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہڈیوں تک پھیلنے والے جارحانہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہوں نے ریڈی ایشن تھراپی شروع کی۔ ان کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب 17 نومبر 2026 کو امریکی وسط مدتی انتخابات کے چند ہفتوں بعدشائع کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...