ناخلف بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا
جائیداد سے بیدخلی پربلال کرول پنڈ میں عظیم پرفائرنگ کرکے فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں ناخلف بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا ۔کرول پنڈ میں ملزم بلال نے باپ پر فائرنگ کر دی جس سے عظیم کو 3گولیاں لگیں اور وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے ملزم بلال کو عاق اور جائیداد سے بے دخل کر رکھا تھا جسکااسے رنج تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments