پِٹ بل کے کنسرٹ میں 22 ہزار مداح گنجے بن گئے ، گنیز ریکارڈ قائم

پِٹ بل کے کنسرٹ میں 22 ہزار مداح گنجے بن گئے ، گنیز ریکارڈ قائم

نیو یارک (این این آئی)امریکی ریپر پِٹ بل نے لندن میں ہونے والے اپنے ہاس فل کنسرٹ کے دوران ایک منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے بی ایس ٹی ہائیڈ پارک میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران 22ہزار 141مداحوں نے پٹ بل کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے گنجے نظر آنے والی مصنوعی ٹوپیاں پہنیں، جس کے بعد ایک ہی مقام پر بالڈ کیپس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم ہو گیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے جج ول منفورڈ نے اس ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...