امریکا:ٹی ریکس کے ڈھانچے کی کروڑوں ڈالر میں نیلامی
ساؤتھ ڈکوٹا (نیٹ نیوز)امریکا میں 6 کروڑ 70 سال قدیم ڈائنو سار کا ڈھانچہ کروڑوں ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔
امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا سے دریافت ہونے والے ٹی رینوسورس ریکس کے کروڑوں برس قدیم ڈھانچے کو سوتھبیز کی نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 5 کروڑ 13 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا گیا، جس کے ساتھ ہی یہ دنیا کا سب سے مہنگے داموں نیلام ہونے والا فوسل بن گیا۔یہ ڈھانچہ ‘گَس’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ نام ساؤتھ ڈکوٹا کے مویشی پالنے والے گیری ‘گَس’ لِکنگ کے نام پر رکھا گیا جن کی زمین پر یہ فوسل دریافت ہوا تھا۔ گیری لِکنگ 2022 میں، فوسل کی کھدائی شروع ہونے کے ایک سال بعد انتقال کر گئے تھے ۔سوتھبیز کے مطابق گَس کی لمبائی 38 فٹ، اونچائی 12.5 فٹ اور کھوپڑی 54 انچ لمبی ہے ، جس کے باعث یہ سب سے بڑے ٹی ریکس ڈھانچوں میں شمار ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments