میری لینڈ میں بینک لوٹنے کی عجیب و غریب کوشش
میری لینڈ (نیٹ نیوز)امریکی ریاست میری لینڈ میں مبینہ طور پر بلی کے بچے کا استعمال کرتے ہوئے بینک لوٹنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ۔
ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پالتو جانوروں کی دکان سے 3 ماہ کی بلی کے بچے کو چرایا اور اسے قریبی بینک کے اندر لے گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے بینک پہنچ کر وہاں موجود ایک ملازم کو بلی کے بچے کو پکڑنے کو کہا جس کے بعد اس نے ایک کاغذ پر پیسے نکالنے کا مطالبہ لکھا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، اس پورے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کئی پولیس کی گاڑیوں کو دیکھ کر سمجھا کہ یہ بلی کے بچے کو چرانے کی شکایت پر پہنچی ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ پولیس کی تمام گاڑیاں بینک کی طرف جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments