جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہوگئی
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہوگئی۔
جاپان میں شرح پیدائش بھی مسلسل گر رہی ہے جس کے بعد بے بی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں بھی اب پالتو جانوروں کی خوراک اور ڈائپر زیادہ بنارہی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اب کتوں اور بلیوں کے لیے کیریئر، ڈائپر اور دیگر مصنوعات بنا رہی ہیں اور ان کی تمام تر توجہ پالتوں جانوروں کی مصنوعات بنانے پر ہے جس کے بعد جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں انڈسٹری کے ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جانوروں کی مصنوعات تیزی سے فروخت ہورہی ہیں اور اس میں بچوں کی اشیا کی نسبت منافع بھی زیادہ ہے ۔ماہرین کے مطابق جاپان میں پالتو جانور اب صرف جانور نہیں بلکہ خاندان کے بچوں جیسا درجہ رکھتے ہیں۔
ؤ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments