لوگ اکثر مجھے انڈر ریٹڈ اداکار قرار دیتے ہیں:سہیل سمیر
کراچی (این این آئی)اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ لوگ اکثر مجھے انڈر ریٹڈ اداکار قرار دیتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل سمیر نے کہا کہ میں اپنے کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی میں نے کبھی خواہش کی تھی، ایک اداکار کیلئے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور میں اپنے موجودہ مقام سے مطمئن ہوں۔سہیل سمیر نے کہا کہ مثالی صورتِ حال میں کامیاب اداکاروں کو دیکھتے ہوئے مصنفین کو ان کیلئے خصوصی کردار تخلیق کرنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments