صحت مند زندگی کے لیے ‘8، 8 اور 8’ کا اصول کیا ہے ؟
ممبئی(نیٹ نیوز)اگر آپ اپنی روزمرہ زندگی میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں تو ماہرین صحت کے مطابق ‘آٹھ، آٹھ اور آٹھ کا اصول’ ایک مؤثر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے ۔
اس اصول کے تحت 24 گھنٹوں کو تین برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ پورے دن میں آٹھ گھنٹے نیند، آٹھ گھنٹے کام اور آٹھ گھنٹے ذاتی زندگی کے لیے مختص کیے جاتے ہیں، جس میں ورزش، متوازن غذا، آرام، خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور مشاغل شامل ہیں۔انڈیا کے ‘فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ’ سے منسلک سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر امیتابھ پارتی کے مطابق ‘یہ اصول صحت مند زندگی کے لیے ایک مفید رہنما ہے ، تاہم اسے ہر فرد کو اپنی عمر، صحت، پیشے اور طرزِ زندگی کے مطابق اپنانا چاہیے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معمول کا سب سے اہم حصہ مناسب نیند ہے ۔ آٹھ گھنٹے کی معیاری نیند جسم کو خود کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments