کیئر اسٹارمر کی اپنے متوقع جانشین اینڈی برنہم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
لندن(اے ایف پی)مستعفی ہونیوالے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے متوقع جانشین اینڈی برنہم کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں لیبر حکومت کامیاب ہو۔۔۔
پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی حیثیت سے آخری سوال و جواب کے سیشن کے دوران اسٹارمر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنے جانشین کی نجی طور پر ہر ممکن رہنمائی کریں گے ۔ اسٹارمر نے گزشتہ ماہ مسلسل سیاسی دباؤ، تنازعات اور پالیسیوں میں یوٹرنز کے بعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اینڈی برنہم جمعہ کو پارٹی قیادت سنبھال سکتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments