مینڈک کی آنت کا بیکٹیریا مہلک کینسر کے علاج میں مددگار
ٹوکیو(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر ایمفیبیئنز کی آنتوں میں پایا جانے والا ایک بیکٹیریا چوہوں میں بڑی آنت کے کینسر کو ختم کر سکتا ہے ۔
جاپان ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایونگیلا امیریکانا نامی بیکٹیریا کو الگ کر کے لیبارٹری میں افزائش دی اور اسے رگ کے ذریعے کینسر زدہ چوہوں میں داخل کیا۔تحقیق کے دوران جاپانی درختی مینڈک، فائر بیلی نیوٹ اور گھاس میں رہنے والی چھپکلیوں کی آنتوں سے بیکٹیریا کی 45مختلف اقسام حاصل کی گئیں۔سائنسی جریدے گٹ مائیکروبز میں شائع تحقیق کے مطابق ان میں سے نو اقسام نے کینسر کے خلاف مؤثر سرگرمی دکھائی، جبکہ ایونگلیا امیریکانا نے سب سے بہترین نتائج دئیے ۔محققین کے مطابق اس بیکٹیریا کی صرف ایک انجیکشن سے دی گئی خوراک نے چوہوں میں موجود رسولیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments